پاکستان میں ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ اضافہ ادویات کی رجسٹریشن، اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور شفاف نظام کے باعث ممکن ہوا ہے۔
ڈریپ کےمطابق برآمدات کے فروغ کے لیےسرٹیفکیشن کے اجراء کے دورانیے میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ ادویات کی برآمدی رجسٹریشن کا دورانیہ 60 دن سے کم کرکے صرف 10 دن کر دیا گیا ہے جبکہ میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا عمل بھی تیز ہو کر 20 دن میں مکمل ہو رہا ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کئی برآمدی سرٹیفکیٹس اب 30 دن کے بجائے صرف 5 دن میں جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت 70 فیصد ریگولیٹری امور ڈیجیٹلائز ہو چکے ہیں جبکہ مارچ تک مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار