سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزراء، سینیٹرز، اراکین اسمبلی، سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، قبائلی عمائدین اور شہداء کے لواحقین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک میں امن و امان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

نماز جنازہ کے بعد شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، جبکہ حکام نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار