خانپور: تھانہ خانپور کی حدود میں محلہ اسلام نگر کے قریب واقع ویرانے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ متوفی کی شناخت ناصر رحمان کے نام سے ہوئی، جو خانپور کے علاقے درہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا، جبکہ شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار