رحیم یار خان میں عالمی یومِ ماحولیات پر واک، ورکشاپ اور شجرکاری مہم کا انعقاد
عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر رحیم یار خان میں ریسکیو 1122، ریڈز پاکستان اور محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے آگاہی واک، ورکشاپ اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا مقصد عوام میں ماحول کے تحفظ، صفائی ستھرائی، شجرکاری اور ماحول دوست طرزِ زندگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر مختلف سرکاری اداروں کے اہلکاروں، طلبہ، سماجی کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
واک کے دوران شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پیغامات درج تھے۔ بعد ازاں پودے بھی لگائے گئے اور ایک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی بڑے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔ انہوں نے درخت لگانے، پانی اور توانائی کے بچاؤ اور صفائی کو معمول بنانے پر زور دیا۔
اختتام پر شرکاء نے ماحول کے تحفظ اور شجرکاری کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
_2026_06_06_09_42_58_23226160.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment