ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: شیمائن کیمبل کی شاندار 90 رنز کی اننگز، ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں شیمائن کیمبل کی شاندار اور ذمہ دارانہ 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 162 رنز بنائے۔ بروک ہالیڈے نے 40 اور ایسی بیلا گیز نے 39 رنز اسکور کیے جبکہ الیا ایلین نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔ شیمائن کیمبل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔
_2026_06_14_10_23_31_96329764.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment