فلورزملزایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈی ڈویژن کو مقامی کوٹے سے گندم مہیا کی جائے بصورت دیگر ہڑتال کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کی فلورملز کو گندم جنوبی پنجاب سے خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے، جنوبی پنجاب سےگندم اٹھائیں گے تو ایک بوری پر 350روپے اضافی دینے پڑیں گے۔
عاصم رضا نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنوبی پنجاب سے گندم لانے کی صورت میں آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔
فلورزملزایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ پنڈی ڈویژن کو مقامی کوٹے سے گندم مہیا کی جائے، پنڈی انتظامیہ کے رویے کے باعث مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا نہیں گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لیے 15کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں بھیجا ہے۔

مانٹرنگ

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار