انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے گروپ چیٹس میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن میں مینشنز اور جوابات کیلئے نیا فلٹر، پیغامات کو غیر معینہ مدت تک پن کرنے، نئے ارکان کو سابقہ پیغامات دکھانے اور گروپ کے ارکان کے ساتھ اسٹیٹس شیئر کرنے کی سہولت شامل ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق چیٹ لسٹ کو نیچے کی جانب سوائپ کرنے پر ظاہر ہونے والے فلٹر مینو میں اب ’مینشنز اینڈ ریپلائیز‘ کا نیا آپشن بھی دستیاب ہوگا، جس کے ذریعے صارفین ان گروپ چیٹس کو الگ دیکھ سکیں گے جہاں انہیں مینشن کیا گیا ہو یا ان کے پیغامات کا براہِ راست جواب دیا گیا ہو، جبکہ تمام ارکان کیلئے بھیجے گئے @all پیغامات بھی اس میں شامل ہوں گے۔ نئے فیچرز کے تحت صارفین گروپ چیٹس میں کسی پیغام کو غیر معینہ مدت تک پن کر سکیں گے، جبکہ اس سے قبل پیغامات کو صرف 24 گھنٹے، 7 دن یا 30 دن کیلئے پن کرنے کی سہولت دستیاب تھی۔ ایک اور فیچر کے ذریعے گروپ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو پہلے سے بھیجے گئے حالیہ پیغامات دیکھنے کی سہولت بھی دی جائے گی، جس کیلئے چیٹ میں متعلقہ رکن کے نام پر ٹیپ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ گروپ اسٹیٹس شیئرنگ کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کسی مخصوص گروپ کے ارکان کے ساتھ شیئر کر سکیں گے، جہاں دیگر ارکان اسٹیٹس دیکھنے، ردعمل دینے اور اپنا اسٹیٹس شیئر کرنے کے اہل ہوں گے۔ یہ اسٹیٹس 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہو جائیں گے۔ واٹس ایپ کے مطابق ان فیچرز کا مقصد گروپ چیٹس کو مزید منظم بنانا اور صارفین کیلئے رابطے اور معلومات کے تبادلے کو آسان بنانا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار