آئرلینڈ میں جاری ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو 25 رنز سے شکست دے دی۔

کاسل ایونیو گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز بنائے۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے 40 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ جانیلا گلاسگو نے 42 اور اسٹیفنی ٹیلر نے 39 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ مضبوط کیا۔

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ ابتدائی اوورز میں ہی چار کھلاڑی 52 کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئیں۔ منیبہ علی اور گل فیروزہ کم رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

پاکستان کی جانب سے سائرہ جبین نے 30، عالیہ ریاض نے 37 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 27 رنز بنائے، تاہم ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان ویمن ٹیم اپنا اگلا میچ 31 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار