واہ کینٹ میں ایک کم عمر مسواک فروش لڑکی کے اغوا اور اس کے ساتھ کئی روز تک زیادتی کیے جانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی 13 دن بعد اغوا کاروں کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔

متاثرہ لڑکی کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی 15 سالہ بہن کے ساتھ مسواک فروخت کر رہی تھی کہ واہ کینٹ کے علاقے میں ایک مقام پر اس کی بہن پیچھے رہ گئی اور اچانک لاپتہ ہوگئی۔

بیان کے مطابق چند روز بعد لڑکی نے نامعلوم نمبر سے فون کر کے بتایا کہ اسے اغوا کیا گیا ہے اور اغوا کاروں نے اسے کئی دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار