وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، ہلاکتیں 6 ہزار سے تجاوز
وینزویلا میں جون کے آخر میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس سے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے بتایا کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 6 ہزار 125 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
حکام کے مطابق اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ غیر سرکاری اندازوں کے مطابق 17 ہزار سے 29 ہزار 500 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
جارج روڈریگیز کا کہنا ہے کہ امدادی اور صفائی کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، اور اب تک تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ٹن ملبہ ہٹا دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے مطابق یہ مقدار مجموعی طور پر اندازاً 21 لاکھ ٹن ملبے کا تقریباً 16.5 فیصد بنتی ہے۔
یاد رہے کہ 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں نے ملک بھر میں شدید تباہی مچائی اور قومی ہنگامی صورتحال پیدا کر دی۔
_2026_08_05_09_42_56_51132665.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment