وہاڑی: تیز رفتار ٹرالر نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار دو بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 12 سالہ عبداللہ اور 10 سالہ عنایہ وقاص کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے چک نمبر 74 ڈبلیو بی کے رہائشی اور آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں بچوں کو سر پر گہری چوٹیں آئیں، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور ایک بچہ بھی زخمی ہوا، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار