امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کو میچ سے دو روز قبل ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جس پر ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے فیفا میں شکایت درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے مطابق سفری پابندیوں اور ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کی تیاریوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے، جبکہ اسے بین الاقوامی کھیلوں کے ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی ٹیم کو صرف میچ سے ایک دن قبل امریکا آمد کی اجازت سے آگاہ کیا گیا تھا اور میچ کے بعد ٹیم کو دوبارہ میکسیکو واپس جانا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے آئندہ دو گروپ میچز امریکا میں شیڈول ہیں، جس کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے اور معاملہ کھیل سے بڑھ کر سفارتی تنازع کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار