میامی میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے میچ میں  یوروگوئے اور  کیپ ورڈے کے درمیان دلچسپ مقابلہ 2-2 سے برابر ہو گیا۔

میچ کے آغاز میں کیپ ورڈے نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 21ویں منٹ میں کیون پینا نے شاندار فری کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ ورلڈ کپ میں کیپ ورڈے کا پہلا تاریخی گول بھی تھا۔

بعد ازاں یوروگوئے نے میکسی اراؤخو کے گول سے برابری حاصل کی، جبکہ اگسٹن کانوبیو نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو 2-1 کی برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں کیپ ورڈے کے متبادل کھلاڑی ہیلیو واریلا نے دفاعی غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا اور اسکور 2-2 کر دیا۔

دونوں ٹیموں نے آخر تک جیت کے لیے کوشش کی مگر فیصلہ کن گول نہ ہو سکا اور میچ برابر ختم ہوا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار