بھکر ،کسانوں کو فراہم کیے جانے والے ٹریکٹرز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری
بھکر: محکمہ زراعت ایکسٹنشن کے مطابق کسانوں کو فراہم کیے جانے والے ٹریکٹرز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس سے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
محکمہ زراعت کے حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر 606 ٹریکٹرز کسانوں کو فراہم کیے جانے ہیں، جن میں سے اب تک 400 ٹریکٹرز کی ڈلیوری مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ مزید 17 ٹریکٹرز کی فراہمی آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹنشن سید کاظم حسین شاہ کے مطابق ٹریکٹرز کی تقسیم کا عمل شفاف انداز میں جاری ہے اور بہت جلد تمام مستحق کسانوں کو ٹریکٹرز فراہم کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے کسانوں کو زرعی سرگرمیوں میں نمایاں سہولت حاصل ہو گی اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔
محکمہ زراعت ایکسٹنشن کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر اسکیم کا مقصد کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کم وقت اور کم لاگت میں زیادہ بہتر کاشتکاری کر سکیں۔
_2026_01_20_16_59_45_58467831.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment