تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلے لاہور میں منعقد ہوں گے
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں عراق، اردن، فلسطین، سری لنکا، ازبکستان کے دستے حصہ لیں گے۔ میانمار، انڈونیشیا اور مصربطور مبصر شرکت کریں گے۔ پاک فوج کی 121 کھلاڑیوں پر مشتمل 9 ٹیمیں بھی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
ازبکستان اور عراق کی ٹیمیں 31 اکتوبر کو پاکستان پہنچ جائیں گی۔بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب یکم نومبر کو فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔اختتامی تقریب 7 نومبرکو ایوب اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 2016 اور 2018 میں بھی بین الاقوامی پیسزمقابلے منعقد کیے گئے تھے ۔ایونٹ سے پاکستان کوایک پرامن اورکھیلوں سے محبت کرنے والی قوم کے طورپرابھرے گا، ایونٹ سےپاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے آئے گا۔


_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment