ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال بلامقابلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

کرک انفو کے مطابق ڈھاکا میں ہونے والے انتخابات میں تمیم اقبال واحد امیدوار تھے اور وہ آئندہ 4 سال کے لیے بورڈ کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بنگلہ دیشی حکومت نے سابق صدر امین الاسلام کی قیادت میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا تھا، جس کے بعد نئے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کی گئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تمیم اقبال کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے تمیم اقبال کی قیادت میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مزید مضبوط ہوگا اور خطے میں کرکٹ کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار