ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6  ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
گروپ 1 کی ٹاپ ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی جبکہ گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے گی۔
گروپ 1 میں انگلینڈ  3 میچز میں  مسلسل کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ  جنوبی افریقا اور  آسٹریلیا  بھی تین میچز کھیل کر 4 ،4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب اس وقت گروپ 2 میں پاکستان بھی مسلسل 3 میچز میں کامیابی کے بعد ٹاپ پر ہے اور خیال یہی کیا جارہا ہے کہ پاکستان اپنے دو بقیہ میچز ( نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ ) کے خلاف جیت کر گروپ 2 میں پہلی پوزیشن برقرار رکھے گا۔
گروپ 1 میں ابھی صورتحال واضح نہیں ہے کہ کونسی ٹیم سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹکرائے گی  لیکن اگر پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال سپر 12 مرحلے کے آخر تک برقرار رہی یعنی انگلینڈ پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر رہا تو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ دوسرے نمبر والی ٹیم جنوبی افریقا سے ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار