محکمہ زراعت کے حکام نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگست کے مہینے میں پوٹاش کھاد کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ گنے کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگست اور ستمبر کے مہینے گنے کی فصل کے لیے نہایت اہم ہوتے ہیں کیونکہ اس دوران فصل تیزی سے لمبائی اور موٹائی میں بڑھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر اس مرحلے پر پوٹاشیئم کھادوں کا بروقت استعمال کیا جائے تو فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، جس سے کاشتکاروں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنے کی بیماری شوگر کین پائریلہ کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی عملے کی مشاورت سے مؤثر سپرے کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان زرعی ہدایات پر عمل کر کے کاشتکار نہ صرف اپنی فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ بہتر پیداوار حاصل کر کے زیادہ منافع بھی کما سکتے ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار