پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے برازیل سے ہوگا۔

میکسیکو میں جاری 30 ممالک کے انڈر 16 ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے تمام چار گروپ میچز جیت لیے۔ پاکستان نے انڈونیشیا، میزبان میکسیکو، روس اور ویلز کو شکست دی۔

ٹورنامنٹ میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس شامل ہیں، جبکہ یہ مقابلہ دنیا بھر میں سڑکوں پر زندگی گزارنے والے بچوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے ایک عالمی تحریک کا حصہ ہے۔

پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں مسلم ہینڈ کے تحت شرکت کر رہی ہے اور مستقبل میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی نمائندگی کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 2022 کے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار