فیصل آباد: باغبانوں کو ترشاوہ پودوں پر تھرپس کے حملے سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کی ہدایت
فیصل آباد میں چیف سائنٹسٹ سٹرس، آری ملک محسن عباس نے باغبانوں کو موسم بہار میں ترشاوہ پودوں کے نئے پھولوں اور پھلوں پر تھرپس کے حملے سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھرپس موسم بہار میں پھولوں اور پھلوں پر حملہ آور ہو کر فصل کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں اور انڈے نئی پھوٹ کے دوران نکلتے ہیں۔
محسن عباس نے کہا کہ تھرپس کے حملے سے پھل کی بڑھوتری متاثر ہوتی ہے اور پھل پر ایک گول دائرہ بنتا ہے، جو ڈیڑھ انچ تک کے پھل کو بری طرح نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے باغبانوں کو مشورہ دیا کہ موسم بہار میں چھ سے آٹھ ہفتے تک ہفتے میں دو بار پھلوں کا معائنہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ زرعی زہروں کے اندھا دھند استعمال سے فائدہ مند کیڑوں کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس سے تھرپس کی آبادی بڑھ گئی ہے۔ باغبانوں کو چاہیے کہ کیڑے مارنے کے لیے حیاتیاتی زہریں اور نباتاتی تیل استعمال کریں۔ نئے پھولوں اور پھلوں پر اسپائینوسیڈ، ایبا میکٹن اور نیم آئل کے محلول کا استعمال مؤثر ہے۔ پھل بننے کے بعد ایبا میکٹن، نیم آئل، ڈائی میتھیوٹ یا کلورفیناپائر کے محلول کا استعمال بھی تجویز کیا گیا ہے۔

_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment