شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوائن پریٹوریس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں جنوبی افریقا نے 143 رنز کا ہدف ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ایک گیند پہلے ہی مکمل کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹمبا باووما 46 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سری لنکا کے ہسا رنگا نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار