آئی جی سندھ سندھ پولیس نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کانسٹیبل حمزہ احمد کے لیے تعریفی سند اور انعام کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل حمزہ احمد نے بینکاک میں منعقدہ “مسٹر یونیورس 2026” چیمپئن شپ اور سینئر فزیکس مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ان کی کامیابی کو سندھ پولیس اور ملک کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر کانسٹیبل حمزہ احمد کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار