ملتان: سندباد ہوٹل کیس میں گرفتار ہوٹل مالکان گردیزی برادران سمیت دیگر ملزمان آج رات بھی ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے مہمان رہیں گے۔ ملزمان نے آج کا دن ڈسٹرکٹ کورٹ کے بخشی خانے میں گزارا اور عدالتی کارروائی کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق گردیزی برادران سے ملاقات کے لیے آنے والے عزیز و اقارب اور دوست احباب میں سے کسی سے بھی انہوں نے ملاقات نہیں کی، تاہم اپنے وکلاء مہربان رانجھا ایڈووکیٹ اور رانا سہیل نون ایڈووکیٹ سے رابطے میں رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی کیس میں آئندہ قانونی کارروائی کے حوالے سے وکلاء سے مشاورت جاری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار