سیالکوٹ میں 197 کسانوں کو سپر سیڈر مشینوں کی خریداری پر رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 161.34 ملین روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں قرعہ اندازی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین نے کی، جبکہ سبسڈی کی فراہمی محکمہ زرعی انجینئرنگ کی نگرانی میں ہوگی۔

حکام کے مطابق ایک سپر سیڈر کی قیمت 13 لاکھ 65 ہزار روپے ہے، جس پر حکومت پنجاب کی جانب سے 8 لاکھ 19 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 229 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد 32 درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

قرعہ اندازی کا مقصد اہل کسانوں کو شفاف طریقے سے سبسڈی کی فراہمی اور سپر سیڈر مشینوں کی تقسیم میں ترجیح کا تعین کرنا تھا، تاکہ جدید زرعی مشینری کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار