محکمہ زراعت کی لہسن کی فصل فوری برداشت کرنے کی ہدایت
سیالکوٹ میں محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ لہسن کی فصل کی برداشت فوری طور پر شروع کریں کیونکہ فصل مکمل طور پر پک چکی ہے۔
محکمہ زراعت کے مطابق اپریل کے آخری ہفتے میں لہسن کی فصل قابلِ برداشت ہو چکی ہے، پودوں کے پتے خشک اور بھورے رنگ کے ہو گئے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ فصل تیار ہے۔
کاشتکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتیاط کے ساتھ زمین سے لہسن کی گٹھلیاں نکالیں اور انہیں سایہ دار جگہ پر اچھی طرح خشک کریں۔ ماہرین کے مطابق کم از کم 3 سے 4 دن تک خشک کرنا ضروری ہے تاکہ ذخیرہ کرنے کے دوران نقصان سے بچا جا سکے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر لہسن کو نمی کی حالت میں ذخیرہ کیا جائے تو اس کے خراب ہونے اور گلنے سڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس سے کسانوں کو مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ اس لیے مناسب خشک اور ہوادار جگہ پر ذخیرہ کرنا ضروری ہے۔
_2026_04_20_17_30_41_68676349.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment