سیالکوٹ: اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو باجرے کی منظور شدہ اقسام ایم بی 87 ملٹی کٹ اور سرگودھا باجرہ 2011 کی کاشت کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر بھٹی نے کہا کہ تصدیق شدہ، صاف اور صحت مند بیج اچھی پیداوار کا ضامن ہے۔ مذکورہ اقسام کلراٹھی، سیم زدہ اور ہر قسم کی زمین پر کاشت کی جا سکتی ہیں، تاہم پانی کے اچھے نکاس والی ہلکی زمین سب سے زیادہ موزوں ہے۔ چارے کے لیے 4 سے 6 کلوگرام جبکہ صرف دانے کے لیے 2 سے 3 کلوگرام بیج فی ایکڑ کافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیج کو بوائی سے پہلے صاف کریں، چارے کی اگیتی فصل میں باجرے کو رواں کے ساتھ ملا کر کاشت کرنے سے پیداوار بڑھ جاتی ہے۔ بوائی صبح یا شام کے وقت تر وتر حالت میں کی جائے تو بیج کا اگائو بہتر ہوتا ہے۔ قطاروں میں بذریعہ ڈرل بوائی سے چارے اور بیج کی پیداوار میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار