شیخوپورہ میں چھت گرنے کا حادثہ، کمسن لڑکا جاں بحق، دو زخمی
شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں مکان کی چھت گرنے سے ایک کمسن لڑکا جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ ٹھوٹھیاں والا شاہکوٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں چھت گرنے سے افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکالا اور ایک شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی، جبکہ دوسرے زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال صفدرآباد منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ سیف کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 18 سالہ سفیان اور 15 سالہ نعمان شامل ہیں۔
_2026_08_04_10_07_57_77501962.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment