شیخوپورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سی سی ڈی اہلکار شدید زخمی
شیخوپورہ کے علاقے قلعہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی سی ڈی کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت ساگر کے نام سے ہوئی ہے جسے فائرنگ کے دوران تین گولیاں لگیں۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے مزید علاج کے لیے لاہور منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
_2026_07_22_15_45_47_81167659.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment