"وزیراعظم شہباز شریف سے یو این سربراہ کی امیدوار کی اہم ملاقات، عالمی تعاون پر زور"
وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ نے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مہمان کا خیرمقدم کیا اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے اصولوں پر عملدرآمد کا حامی ہے۔
وزیراعظم نے عالمی ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر مشیل باشلیٹ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے عالمی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
_2026_07_15_10_49_33_60934452.jpg)


Leave A Comment