شندور میں دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر فیسٹیول 2026 کا شاندار آغاز
دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں روایتی پولو فیسٹیول 2026 کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے۔
فیسٹیول کا انعقاد خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان کی حکومتوں اور پاک فوج کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شندور پولو فیسٹیول قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
فیسٹیول کے پہلے روز چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جسے شائقین نے خوب سراہا۔ تقریب کے دوران پیرا گلائڈنگ کے دلکش مظاہرے نے بھی حاضرین کی توجہ حاصل کی۔
یہ تین روزہ فیسٹیول ملک بھر سے آنے والے سیاحوں اور کھیلوں کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
_2026_06_12_10_15_44_70043795.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment