پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کپتانی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ انگلینڈ کے دورے تک ٹیم کی قیادت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کا کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ پہلے بھی چیئرمین پی سی بی سے انگلینڈ دورے تک وقت مانگ چکے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ شان مسعود ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور بعض سینئر بیٹرز کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، تاہم وہ خود عہدہ چھوڑنے کے بجائے ذمہ داری نبھانا چاہتے ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق ٹیم کے دورے سے واپسی پر شان مسعود اور سرفراز احمد کے ساتھ اہم میٹنگ متوقع ہے جس میں ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ فی الحال پی سی بی کی جانب سے کپتانی میں فوری تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار