ڈھاکا ٹیسٹ میں شکست پر شان مسعود کا ردعمل، ذمہ داری قبول کر لی
ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ چائے کے وقفے تک میچ ٹیم کے کنٹرول میں تھا، لیکن بعد میں صورتحال بدل گئی۔
انہوں نے کہا کہ شکست پر مایوسی ضرور ہوئی ہے لیکن وہ بطور کپتان ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور کسی ایک کھلاڑی کو مورد الزام نہیں ٹھہرائیں گے۔
شان مسعود کے مطابق کچھ بلے بازوں کو لمبا کھیلنا چاہیے تھا تاکہ ٹیم بہتر اسکور یا نتیجہ حاصل کر سکتی۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ انہیں مزید مواقع ملنے سے وہ بہتر ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرنی ہوگی۔
_2026_05_13_09_32_24_80042568.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment