شاہ زیب خان ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، پاکستان کے لیے گولڈ میڈل کی امیدیں روشن
شاہ زیب خان نے تاشقند میں جاری ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انہوں نے فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط حریفوں کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل فتوحات حاصل کیں اور فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ ایونٹ سعودی عرب میں ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2026 کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔
شاہ زیب خان اس سے قبل ایشین چیمپئن شپ اور ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ فائنل میں بھی کامیابی حاصل کر کے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتیں گے۔
_2026_05_24_10_35_37_51597413.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment