محکمہ زراعت سمبڑیال نے تل کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی فصل سے کمزور پودوں کو فوری طور پر نکال دیں تاکہ صحت مند پودے متاثر نہ ہوں اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کسانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ تل کی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب پودوں پر 6 سے 8 پتے نکل آئیں تو کمزور پودوں کو کھیت سے نکال دینا چاہیے تاکہ مضبوط پودوں کی نشوونما بہتر انداز میں ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پودوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھنا بھی نہایت اہم ہے۔ پودوں کا درمیانی فاصلہ 10 سے 15 سینٹی میٹر (4 سے 6 انچ) ہونا چاہیے جبکہ فی ایکڑ پودوں کی تعداد تقریباً 60 ہزار رکھی جائے تاکہ آبپاشی اور گوڈی کے عمل میں آسانی رہے۔

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ کھادوں کا متوازن استعمال کریں اور فصل کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں تاکہ بہتر اور معیاری پیداوار حاصل کی جا سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار