پنجاب میں پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کے لیے لائسنس کے اجراء اور تجدید کی تربیتی کلاسز کا شیڈول جاری
پنجاب حکومت نے زرعی ادویات (پیسٹی سائیڈز) کے ڈیلرز کے لیے لائسنس کے نئے اجراء اور تجدید کے لیے تربیتی کلاسز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کلاسز 6 اپریل سے 12 اپریل 2026 تک پنجاب بھر میں منعقد کی جائیں گی۔
ڈیلرز کو کلاسز میں شرکت کے لیے پہلے آن لائن درخواست جمع کروانا لازمی ہوگا۔ آن لائن درخواستیں یکم اپریل سے 5 اپریل 2026 تک ای بز (EBiz) پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ حکام نے زور دیا ہے کہ لائسنس کی تجدید کے لیے مقررہ تاریخوں میں درخواست جمع کروائی جائے تاکہ ڈیلرز تربیتی کلاسز میں شرکت کر سکیں اور قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے لائسنس کی تجدید مکمل ہو سکے۔
_2026_03_16_15_47_18_48676048.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment