وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا بڑا بیان، "دہشت گردوں کی 145 لاشیں ہمارے پاس ہیں، پاکستان کبھی نہیں ہارے گا"
لاشیں موجود ہیں اور دہشت گردوں نے گوادر میں پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا ہے، تاہم بلوچستان کو امن کی طرف لے کر جائیں گے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھی اور ہم نے ایک دن پہلے ہی آپریشن شروع کردیا تھا۔
انہوں نے بی ایل اے کو ایک غیر رجسٹرڈ گروہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ ہندوستان کی ایما پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں کبھی طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا، اور اس جنگ کو ایک ہزار سال تک لڑا جائے گا۔ سرفراز بگٹی نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی کوئی قومیت یا قبیلہ نہیں، یہ صرف دہشت گرد ہیں۔
_2026_02_01_15_32_18_62237645.jpg)


Leave A Comment