محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی فصل کو پتہ لپیٹ سنڈی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سنڈی کے ابتدائی حملے کی نشاندہی کیلئے کھیت کے سایہ دار حصوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔

ایڈوائزری کے مطابق پتہ لپیٹ سنڈی پر قابو پانے کیلئے کھیتوں کی وٹوں پر اُگنے والی جڑی بوٹیوں کو فوری طور پر تلف کیا جائے اور فصل کی ہفتہ وار پیسٹ سکاوٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔ سنڈی کی بہتر نگرانی کیلئے روشنی کے پھندے لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو نائٹروجن والی کھاد کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ اس سے کیڑوں کے حملے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کیمیائی کنٹرول کیلئے کہا گیا ہے کہ جب نقصان کی معاشی حد (فی پودا دو لپٹے ہوئے پتے) تک پہنچ جائے تو محکمہ زراعت کے ماہرین کے مشورے سے سفارش کردہ زہروں یا کیڑے مار ادویات کا استعمال کیا جائے۔ ساتھ ہی سپرے یا دانے دار زہروں کے استعمال کے دوران برداشت سے پہلے کے وقفے کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار