دھان کی زیادہ پیداوار کیلئے کھاد کا درست استعمال ناگزیر قرار
سیالکوٹ میں محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہتر پیداوار اور اعلیٰ معیار کے چاول حاصل کرنے کیلئے کھادوں کا بروقت اور متناسب استعمال یقینی بنائیں۔ ماہرین کے مطابق باسمتی اقسام کیلئے فی ایکڑ مخصوص مقدار میں نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش کا استعمال ضروری ہے تاکہ فصل کی نشوونما بہتر ہو سکے۔
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فاسفورس اور پوٹاش کھادیں زمین کی تیاری کے وقت ڈالنی چاہئیں جبکہ نائٹروجن کھاد کو پنیری کی منتقلی کے بعد دو سے تین اقساط میں استعمال کیا جائے۔ فاسفورس جڑوں اور تنے کو مضبوط بناتی ہے جبکہ پوٹاش چاول کے دانے کے معیار کو بہتر کرتی ہے۔
مزید برآں، فصل کی بہتر نشوونما کیلئے زنک اور بوران کا استعمال بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ جپسم کے استعمال سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے اور کھاد کی تاثیر بہتر ہو جاتی ہے، جس سے مجموعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔
_2026_07_18_10_18_26_40510637.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment