دھان کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے بروقت احتیاط ضروری، کاشتکار غفلت سے بچیں
ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن حافظ محمد حسیب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھان کی فصل کو سنڈیوں اور مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ فصل پر بھورے دھبوں، جراثیمی جھلساؤ، بھبھکا (بلاسٹ)، بکائنی اور تنے کی سڑن جیسی بیماریاں حملہ آور ہو سکتی ہیں، اس لیے پیسٹ سکاؤٹنگ کا عمل مسلسل جاری رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جن کھیتوں میں پانی کھڑا نہیں رہتا وہاں بھبھکا کی بیماری زیادہ ہوتی ہے، اس لیے ایسے کھیتوں کو گارا حالت میں رکھنا چاہیے اور خشک ہونے سے بچانا چاہیے۔ اگر بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو زرعی ماہرین کے مشورے سے مناسب پھپھوندی کش ادویات کا سپرے کیا جائے اور ضرورت کے مطابق 15 دن بعد دوبارہ سپرے کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جراثیمی جھلساؤ سے بچاؤ کیلئے کھیت میں مناسب پانی برقرار رکھیں اور بیماری ظاہر ہونے پر کاپر آکسی کلورائیڈ کا سپرے کیا جائے۔ اس کے علاوہ بورڈ مکسچر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پوٹاش کا استعمال فصل کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور متاثرہ کھیت کا پانی صحت مند کھیتوں میں نہ جانے دیا جائے تاکہ بیماری پھیلنے سے روکی جا سکے۔
_2026_08_01_06_01_11_69885575.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment