اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ریٹائرڈ ایس ایچ او رفیق احمد کو کچے کے علاقے میں تعیناتی کے دوران مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے سے زائد مالی فائدہ حاصل کرنے اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق سب انسپکٹر (ر) رفیق احمد کے خلاف انکوائری کے دوران الزامات ثابت ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایس ایچ او کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کچے کے علاقے میں غیر قانونی کاشت کے ذریعے کروڑوں روپے کا مالی فائدہ حاصل کیا۔

حکام کے مطابق رفیق احمد نے اپنے عہدے کا مبینہ ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک ہزار 444 کنال اراضی پر غیر قانونی کاشت کی، جبکہ 2018 میں مبینہ طور پر 1384 کنال رقبہ وقف حضرت خواجہ غلام فرید سے حاصل کیا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر غیر قانونی ذرائع سے حاصل آمدن سے اپنے بیٹوں کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں جبکہ چار قیمتی گاڑیاں خرید کر انہیں رینٹ اے کار کے کاروبار میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد رفیق احمد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم نے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے ذریعے 100 کروڑ روپے سے زائد کا مالی فائدہ حاصل کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار