سیلاب کے دوران تمام ایمرجنسی ڈیزاسٹر ریسپانس ورکرز اور ٹیموں کی امدادی کوششیں قابلِ ستائش تھیں۔
سٹیٹسن سانڈرس (Stetson Sanders) یو ایس کونسل جنرل نے وزیرِ زراعت و لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو،سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
یو ایس کونسل جنرل سٹیٹسن سانڈرس نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کے دوران تمام ایمرجنسی ڈیزاسٹر ریسپانس ورکرز اور ٹیموں کی امدادی کوششیں قابلِ ستائش تھیں۔ انہوں نے گندم کی حالیہ فصل کی کاشت پر سیلاب کے اثرات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب نے دورانِ سیلاب جانوروں کے لیے چارہ، توڑی اور سائیلج مہیا کیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے جانوروں کے لیے ونڈہ اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا اور متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے امدادی رقوم قلیل مدت میں فراہم کی گئیں۔ اس دوران تمام صوبائی وزراء اور انتظامی سیکرٹریز فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لیے فیلڈ میں موجود رہے۔سید عاشق حسین کرمانں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہر دوسرے دن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کرتی رہیں۔ اب تک 8 لاکھ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 9,500 وزیر اعلیٰ پنجاب ہائی پاور گرین ٹریکٹرز دس لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے بتایا کہ تباہ کن سیلاب کے باوجود دھان کی بمپر پیداوار حاصل ہوئی۔ رواں سال محکمۂ زراعت کے خصوصی اقدامات کے نتیجے میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات میں 70 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment