ایشیا اردو

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس، مکئی اور کماد کے بعد وریال زمینوں میں گندم کی فصل کو پہلا پانی شگوفے نکلتے وقت یعنی بوائی کے 20 تا 25 دن بعد کریں اور دھان کے بعد کاشتہ فصل کو 35 تا 45 دن بعد آبپاشی کریں اور پچھیتی کاشت کے بعد پہلا پانی بوائی کے 25 تا 30 دن بعد لگائیں۔ گندم کو بقایا نائٹروجن پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ برابر اقساط میں استعمال کریں جبکہ ریتلے علاقوں میں تین برابر اقساط میں ڈالیں۔ گندم کی جڑی بوٹیوں کی تلفی از حد ضروری ہے کیونکہ یہ گندم کی پیداوار میں 42 فیصد کمی کر سکتی ہیں۔ آبپاش علاقوں میں چوڑے پتوں اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورے سے جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں۔ یاد رہے وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو جڑی بوٹی مار زہروں پر 250 روپے فی ایکڑ سبسڈی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ سپرے کے دوران کسی بھی دوہری جگہ سپرے نہ کریں اور نہ کوئی خالی جگہ رہے۔ تیز ہوا، دھند یا بارش والے دن سپرے نہ کیا جائے اور جڑی بوٹی مارزہروں کے سپرے کیلئے 100 تا 120 لٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں۔ معیاری سپرے کیلئے مخصوص نوزل فلیٹ فین یا ٹی جیٹ نوزل کا استعمال کریں۔ کاشتکار زہر کے چھڑکاؤ کے بعد گوڈی یا بار ہیرو کے استعمال سے پر ہیز کریں۔ کاشتکار سپرے کے دوران کاشتکار ماسک اور ہاتھوں میں دستانے ضرور پہنیں اور ہوا کے مخالف رُخ سپرے نہ کریں۔ کاشتکار تمام کاشتی اُمور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے سر انجام دیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار