راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں ایک گھنٹے کے اندر لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں 13 سالہ لڑکے سمیت دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پہلا واقعہ بابو لال حسین روڈ کی ایک گلی میں پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے بچوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران 13 سالہ مجتبیٰ نے ہم عمر عدنان پر چاقو سے حملہ کیا۔ عدنان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

کچھ ہی دیر بعد اسی علاقے میں دوسرا واقعہ پیش آیا جہاں چکوال سے آئے نوجوان حیدر رضا اپنے دوست عبداللہ کے ساتھ شاپنگ کے لیے جا رہا تھا۔ راستے میں اوورٹیک کرنے کے تنازع پر نامعلوم افراد سے جھگڑا ہو گیا۔ ملزم نے چاقو کے وار کیے جس سے حیدر رضا شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے دونوں واقعات کے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار