راولپنڈی کے علاقے روات میں شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے پاکستان آنے والی غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عامر سہیل کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون کی ملزم سے دو سال قبل بنکاک میں ملاقات ہوئی تھی، جس نے اسے شادی کا وعدہ کر کے پاکستان بلایا۔ خاتون تقریباً چار ماہ قبل پاکستان آئی جہاں ملزم نے بحریہ ٹاؤن میں کرائے کا فلیٹ لے کر رہائش اختیار کی۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس دوران ملزم نے متعدد بار زبردستی زیادتی کی اور شادی کے مطالبے پر ٹال مٹول کرتا رہا۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم اسے فلیٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق حالیہ تشدد کے بعد وہ موقع سے فرار ہو کر ڈاکٹر کے پاس پہنچی جبکہ ملزم جاتے ہوئے اس کی رقم بھی لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات ایس ایس آئی او یونٹ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار