راولپنڈی میں تھانیدار پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والا مبینہ ڈاکو سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ سی سی ڈی ٹیم نے اس کا تعاقب کیا اور اسے گھیر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو اس نے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم تیمور کا تعاقب جاری رکھا گیا اور گھیراؤ کے دوران اس نے دوبارہ فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ واقعے کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار