راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں اڑھائی سالہ بچے کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچہ عمیر گزشتہ روز گھر کے سامنے سے لاپتہ ہوا جس کے بعد اغوا کا شبہ ظاہر کیا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں ایک شخص کو بچے کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے بچے کے دادا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی بازیابی کیلئے پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں اور ملزم کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بچے کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ بچے کو جلد از جلد بازیاب کرایا جا سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار