پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے مشاورتی اجلاس کے بعد انتخابی میٹریل کی خریداری کا عمل شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو انتخابی میٹریل خریدنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عنقریب الیکشن میٹریل کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان کرانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی سامان کی بروقت خریداری کا مقصد بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنا اور انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر کے امکانات کو کم کرنا ہے۔

الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے، جبکہ انتخابی میٹریل کی خریداری کو انتخابی تیاریوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار