وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ ادائیگی کی ڈیڈ لائن مقرر، بروقت ادائیگی پر انعامات اور بلاسود قرضے
میں محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کسان کارڈ کی واجب الادا رقم 5 مئی 2026 تک لازمی جمع کروائیں۔
ترجمان کے مطابق کسان کارڈ کے تیسرے مرحلے کے تحت ادائیگی کا عمل جاری ہے، اور جو کاشتکار مقررہ تاریخ تک اپنی ادائیگی مکمل کریں گے وہ قیمتی انعامات کے لیے اہل ہوں گے۔ انعامات میں قرعہ اندازی کے ذریعے ٹریکٹر سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔
محکمہ زراعت نے مزید بتایا کہ بروقت ادائیگی کرنے والے کسانوں کو ایک اور بڑا فائدہ بھی حاصل ہوگا۔ ادائیگی کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر اگلی قسط کا بلاسود زرعی قرضہ ان کے کسان کارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
اس سے قبل 25 اپریل 2026 تک ادائیگی مکمل کرنے والے کاشتکاروں کے لیے بھی قرعہ اندازی کی گئی تھی، جس میں کئی خوش نصیب کسانوں کو ٹریکٹر اور دیگر قیمتی انعامات دیے جا چکے ہیں۔
حکام نے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ وقت تک اپنی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ وہ حکومتی زرعی سہولیات اور مالی فوائد سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں۔
_2026_05_02_05_49_03_66235265.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment