پنجاب حکومت نے حالیہ حادثات کے بعد نجی سکولوں کی عمارتوں کی جانچ کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق اب تمام نجی سکولوں کو بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

حکومت نے طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرڈ سول انجینئر یا کسی رجسٹرڈ انجینئرنگ فرم سے حاصل کیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی نجی سکول کی رجسٹریشن مکمل نہیں ہوگی، جبکہ تعلیمی اداروں کو عمارتوں کی حفاظت سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار