پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 15 سال بعد مختلف خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے بعد بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں متعدد خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ ان آسامیوں میں کمپیوٹر پروگرامر، اسسٹنٹ، سینئر کمپیوٹر آپریٹر سمیت مختلف عہدے شامل ہیں۔

تعلیمی بورڈز میں ڈپٹی سیکرٹری، اسسٹنٹ سیکرٹری اور اسٹیٹ آفیسر کی آسامیوں پر بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ میں گریڈ 16 اور 17 کی مجموعی طور پر 33 آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی، جبکہ بھرتیوں کا عمل پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

تعلیمی بورڈز میں طویل عرصے بعد بھرتیوں کے فیصلے کو اداروں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے اور انتظامی و تکنیکی امور کو مزید مؤثر بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار